urdu فوجیوں کی شہادت پرجنرل راوت نےکہا- مسلح افواج کوشہیدوں کی ہمت اور بہادری پرفخر ہے By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 04:35 PM چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ لوہا لیتے ہوئے شہید ہوئےفوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مسلح افواج کو ان پر فخر ہے۔ Full Article
urdu رمضان اسپیشل ڈش : کیسے بنائیں دھانی وال قورمہ، طریقہ یہاں جانیں By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 04:21 PM رمضان میں عبادت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی چیزوں کو بھی کافی اہمیت دی جاتی ہے۔سبھی لوگ اپنے دسترخوان کو سجانے کیلئے طرح طرح کا پکوان بناتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کے دھانی وال کیسے بنایاجاتاہے اوراس کے لیے ہمیں کن کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ Full Article
urdu جموں وکشمیر: ہند واڑہ میں ہوئےدہشت گردانہ مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کا ٹاپ کمانڈرحیدر مارا گیا By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 03:53 PM جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوجی جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔ Full Article
urdu رمضان اسپیشل ڈش: آج ہم لیکر آئے ہیں سب کی من پسند لذیذ حیدر آبادی بریانی: بنانے کا طریقہ جانیں By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 04:22 PM حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔ Full Article
urdu لاک ڈاؤن: زندگی کی مجبوری، مکسر مشین میں گھر جانے کا سفر: تصویریں دیکھ کر حیران ہو جائیں گے آپ By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 03:49 PM اندور کے ساویر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اندور ساویر ہائی وے پر ایک مکسر مشین کو جب پولیس نے روک کر چیک کیا تو مشین کے اندر سے اٹھارہ مزدور نکلے۔ Full Article
urdu فوجی جوانوں کا کورونا واریئرس کو پھولوں سے خراج تحسین: دیکھیں ویڈیو By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:29 PM پہلے تالی۔تھالی اور پھر دیے جلانے کے بعد اب کورونا واریئرس کے لیے پھول برسائے جائیں گے۔ حالانکہ اس بار کی پھولوں کی بارش کے لیے آپ کو گھر سے باہر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کام فوج کی کئی ٹکڑیاں کرینگی۔ البتہ اس ٹاسک کو دینے کا کام پی ایم مودی نے نہیں بلکہ سی ڈی ایس بپن راوت نے کیا ہے۔ اتوار یعنی آج کے دن تینوں شعبوں کی مسلح افواج کورونا وارئرس کی حوصلہ افزائی اپنے اپنے طریقے سے کریگی۔ آج فوج کے جوان صبح ان پر پھولوں کی برسات کرینگے۔ سی ڈی ایس نے تینوں فوجوں کو کورونا وارئیرس کا سمان کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہوائی فوج کورونا وارئیرس کے عزت افزائی کے لیےدو فلائٹ اڑائے گی۔یہ فلائٹ سرینگر سے تریویندرم اور آسام کے ڈبروگڑھ سے کچھ کے بیچ اڑائی جائے گی۔ ملک کے سبھی اضلاع میں فوج کے جوان کورونا اسپتالوں کے پاس بینڈ پر پرفارمنس کرینگے۔ ساتھ ہی بحری فوجیں اپنے چھالیس جنگی جہازوں کو جگمگائے گی۔سات ہزار پانچ سو سولہ کلو میٹر کی حد سمیت پچیس جگہوں پر ہری روشنی چھوڑی جائے گی۔پورا ملک فوج کے ذریعے کورونا واریئرس کا سمان دیکھنے کا انتظار کررہا ہے۔ اس کا لائیو کوریج آپ نیوز ایٹن پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ Full Article
urdu جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مُرمو کا خصوصی انٹرویو ۔دیکھیں ویڈیو By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 11:36 AM جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مُرمو سے نیوز 18اردو نے خصوصی بات چیت کی ہے۔ آپ بھی دیکھیں یہ انٹرویو Full Article
urdu کلبھوشن جادھو کو چھڑانے کیلئے پاکستان سے ہوئی تھی بیک۔چینل بات چیت: ہریش سالوے By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 11:48 AM قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے جادھو کو مارچ 2016 میں گرفتار کیا تھا اور اپریل 2017 میں پاکستان کی فوجی عدالت نے انہیں ہندوستانی جاسوس اور دہشت گرد بتاکر موت کی سزا سنائی تھی ۔ Full Article
urdu کشمیرمیں حاملہ خواتین پرریڈ زون کاکالاسایہ:محکمہ صحت کنفیوژن کا شکار،مریض بے یار و مدد گار By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 10:49 AM خاتون نے ایک رات میں چار اسپتالوں کی طرف سے ٹھکرائے جانے کے بعد لل دید اسپتال سرینگر میں آج بچی کو جنم تو دیا لیکن یہ خوشی بھی چند منٹوں کی مہمان ثابت ہوئی۔ زچگی کے تھوڑی دیر بعد ہی انکے شوہر جاوید احمد کو بتایا گیا کہ انکی اہلیہ کویڈ19 مثبت پائی گئی ہے۔ Full Article
urdu جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں انکاؤنٹر:1کرنل،1میجر،2فوجی جوانوں سمیت ایک پولیس انسپکٹرشہید By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 09:23 AM جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہفتے کے روزایک انکاؤنٹر کے دوران ایک کرنل ، ایک میجر سمیت 4 فوجیوں اور ایک پولیس انسپکٹر کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ Full Article
urdu آج ہوگا فلائی پاسٹ:فضائیہ کے جنگی اور مال بردار طیاروں کی کورونا سپاہیوں کو سلامی By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 08:39 AM دارالحکومت دہلی میں بھی صبح دس سے ساڑھے دس بجے کے درمیان فلائی پاسٹ ہوگا اور یہ طیارے تقریباً 500 میٹر نیچے تک آئیں گے- جس سے لوگ انہیں آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ Full Article
urdu لاک ڈاون: کشمیریت اور انسانیت کی ایک اور بہترین مثال قائم گلمرگ میں پھنسےغیر مسلم سیاح کی محمد ارشاد نے کی مدد By urdu.pradesh18.com Published On :: Monday, May 04, 2020 04:23 AM لاک ڈاون کے بیچ ٹنگمرگ کنزر کے اُٹکو میں کشمیریت اور انسانیت کی ایک اور بہترین مثال قائم ہوئی۔ محمد ارشاد نے گلمرگ میں پھنسےغیر مسلم گوتم نامی سیاح کو پریشان حال دیکھ کر انہیں اپنے گھر میں پناہ دی۔ Full Article
urdu Ramadan 2020 : ماہِ رمضان میں خواتین کی عبادات By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 01:12 AM رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے ۔ اس بابرکت مہینہ میں مردوں کے مقابلہ میں خواتین پر کام کاج کا زیادہ بوجھ ہوتا ہے ۔ ایسے میں دیکھئے خواتین کس طرح کی عبادات کرکے زیادہ سے زیادہ ثواب کما سکتی ہیں ۔ Full Article
urdu راجستھان کے کوٹا سے رانچی لوٹے سینکڑوں طلبہ وطالبات ، چہرے کی مسکراہٹ تھی قابل دید ، دیکھیں تصاویر By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:59 AM ٹرین سے رانچی آنے والے تمام طلبہ کو بسوں کے ذریعہ رانچی کے دھروا میں واقع پارس اسپتال میں بھیجا گیا ۔ ٹرین میں دیگر اضلاع کے طلبہ بھی سوار تھے Full Article
urdu لاک ڈاون کے سبب مرغی کی صنعت میں لگے لوگ بھکمری کی کگار پر ، پٹنہ کی زیادہ تر چکن دکانیں بند By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:40 AM کھیتی کے ساتھ ساتھ مرغی صنعت کو مضبوط بنانے سے بڑی تعداد میں لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ، لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوئی کوشش آج تک نہیں کی ہے ۔ Full Article
urdu لوک پال کے رکن جسٹس اجےکمار ترپاٹھی کی کورونا سے ہوئی موت By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:27 AM جسٹس اے کے ترپاٹھی کو دو اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 63 سال کے تھے۔ ایمس میں کورونا وائرس کے علاج کے دوران انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ Full Article
urdu لکھنو : جانئے پیڑوں والے بابا کی کہانی ، سوکھے پیڑوں کی زبانی By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:42 AM بابا کہتے ہیں کہ ان پیڑوں کا مذہب انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ ان کا خدا جس طرح ہر مذہب کے لوگوں کا خیال رکھتا ہے ، اسی طرح یہ بھی ہر مذہب کے لوگوں کو پھل پھول اور سایہ دیتے ہیں ۔ Full Article
urdu کووڈ 19 : ممبئی کے قبرستانوں میں کورونا متاثرین کی تدفین کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:10 AM ممبئی کے مسلم قبرستانوں میں مسلمانوں کی میت کی تدفین کے خلاف داخل پٹیشن کا علم ہوتے ہی جمعتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) قانون امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے سپریم کورٹ میں فوری طور پر مداخلت کی ہے ۔ Full Article
urdu کورونا کی رفتار نے بڑھائی پریشانی ، ملک میں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ نئے کیسیز ، 2411 لوگ متاثر By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 11:57 PM کورونا وائرس سے جمعہ شام سے ہفتہ تک 24 گھنٹوں میں 71 اموات ہوئی ہیں ۔ ان میں مہاراشٹر میں 26 ، گجرات میں 22 ، مدھیہ پردیش میں 8 ، راجستھان میں چار ، کرناٹک میں تین ، دہلی اور اترپردیش میں دو دو اور بہار ، ہریانہ ، پنجاب اور تمل ناڈو میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ Full Article
urdu لاک ڈاون 3.0: کانگریس کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، تیسرا لاک ڈاؤن خاموشی سے شروع کرنے کی وجہ بتائیں By urdu.pradesh18.com Published On :: Sunday, May 03, 2020 12:00 AM کانگریس ترجمان نے تیسرا لاک ڈاون بڑھانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے نہ آنے پر سخت تنقید کی ہے۔ Full Article
urdu انسٹاگرام لائیو پر فینس کے عجیب و غریب کمنٹ سے پریشان ہوئے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما ، دی گالی By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 11:18 PM انسٹا لائیو کے دوران محمد سمیع خراب نیٹ ورک سے پریشان ہورہے تھے ، جس کی وجہ سے روہت سے ان کا رابطہ ٹوٹ رہا تھا ۔ Full Article
urdu امیرشریعت کی مسلمانوں سے بڑی اپیل، رمضان اورعیدکی خریداری کےلئےکسی بھی قیمت پر نہ جائیں بازار By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 10:35 PM مولانا ولی رحمانی نےکہا کی بازارجانے سے ایک تو اس وبا کو روکنےکی کوشش میں خلل واقع ہوگا اور دوسرا اگرکورونا اس کے بعد بھی پھیلےگا تو میڈیا اس کا پورا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دے گا۔ Full Article
urdu ٹرولرس پر بھڑکیں زائرہ وسیم ، کہا : سب موٹی چمڑی کے ساتھ پیدا نہیں ہوتے ، جانئے کیا ہے معاملہ By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 09:08 PM زائرہ وسیم نے لکھا کہ آپ کو اپنے فالوورس کو دیکھ کر کسی پر جوک کرنا ، میم بنانا اور تبصرہ کرنا بہت مناسب لگتا ہے ، لیکن ہر کوئی موٹی چمڑی کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا ، کسی کو آپ کے یہ تبصرے ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ۔ Full Article
urdu بہار میں کورونا کا قہر جاری، مریضوں کی تعداد 485 ہوگئی، نتیش کمار کوشاں By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 09:34 PM بہار کے پانچ ضلع پٹنہ، گیا، منگیر اور بکسر کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان اضلاع میں سب سے زیادہ کورونا متاثر کی تعداد ہے۔ صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 485 ہوگئی ہے۔ Full Article
urdu گرین زون علاقوں میں بھی بڑھنے لگی کورونا مریضوں کی تعداد، الہ آباد میں انتہائی تشویش By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 07:20 PM الہ آباد میں صرف دو دنوں کےدوران ہی شہر میں کورونا پازیٹیو کے پانچ نئے مریض ملنے سے مقامی افراد میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پانچ نئے مریض ملنے سے مریضوں کی کل تعداد اب 9 ہوگئی ہے۔ Full Article
urdu لاک ڈاؤن میں مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کامسئلہ , پست ہو رہا ہے حوصلہ ٹوٹ رہا ہے صبر By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 06:36 PM روز کام کرکے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے والا سماج کا غریب اور مزدور طبقہ لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ پریشان ہے۔ کام اور روزگار کے بغیر گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزرنے کے بعد اب ان مزدوروں کا حوالہ اور صبر ٹوٹ رہا ہے اور یہ غریب اب لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ Full Article
urdu جموں وکشمیر: پلوامہ مڈبھیڑ میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو مبینہ دہشت گردوں کوکیا ہلاک By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 05:56 PM افسران نےبتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے دنگیرپورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ہفتہ کے روز صبح سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کی اور تلاشی مہم چلائی۔ Full Article
urdu بڑی خبر: ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تعینات مزید تین پولیس اہلکار کورونا سےمتاثر By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 05:39 PM مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر تعینات مزید تین پولیس اہلکارکورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سنیچر کو جاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔ تینوں پولیس اہلکاروں کو یہاں سانتاکروز میں ایک ہوٹل میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ Full Article
urdu لاک ڈاون سے تنگ آکر 50 ہزار لوگوں نے شہر سےباہر جانےکی مانگی اجازت، کلکٹر نےکہی یہ بات By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 04:11 PM اندور میں لاک ڈاون (Lockdown) سے تنگ آکر لوگوں نے شہر سے باہر جانےکی اجازت طلب کی ہے۔ گزشتہ تین دن میں ہی 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی درخواستیں آچکی ہیں۔ Full Article
urdu دہلی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین ظفر الاسلام خان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 04:04 PM اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے سوشل میڈیا پر مبینہ اشتعال انگیز بیان کے سلسلے میں دہلی پولس نے ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ Full Article
urdu کووڈ-19: مہاراشٹر کے سبھی لوگوں کو فری ہیلتھ کور دےگی ادھو حکومت، وزیرصحت نےکیا اعلان By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 03:06 PM کورونا مہاماری سے نمٹنے کےلئے ادھو ٹھاکرے حکومت ریاست کے سبھی لوگوں کو فری اور کیش لیس ہیلتھ کور اسکیم سے جوڑے گی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ اس کے لئے جنرل انشورنس پبلک سیکٹر ایسوسی ایشن کے ساتھ میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ دستخط کئے گئے ہیں۔ Full Article
urdu ملک میں کورونا وائرس: پچھلے 24 گھنٹوں میں 2293 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 1218 By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 01:06 PM کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک دن میں 1008 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 11506 تک پہنچ گئی ہے Full Article
urdu ایکسکلوزیو: 4 سال کی بچی کا درد سن کر بے چین ہو گئے ڈی ایم ڈاکٹر منان اختر، مدد کے لئے خود پہنچ گئے معصوم کے گھر By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 12:15 PM ڈی ایم نے بلڈ کینسر کی شکار چار سال کی بچی کی مدد کر کے انسانیت کی ایک انوکھی مثال پیش کی ہے۔ Full Article
urdu جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ملٹینٹوں کے ساتھ تصادم جاری، 3 سے 4 ملٹینٹ گھرے By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 10:00 AM غور طلب ہے کہ اس سے پہلے جموں وکشمیر کے اری سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ تین فوجی اور چار عام شہری سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ Full Article
urdu کووڈ۔ 19: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ سے ہاسٹل خالی کر گھر جانے کو کہا By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 09:20 AM وزارت داخلہ کی طرف سے پھنسے ہوئے طلبہ کو ان کی ریاستوں تک پہنچانے کے لئے ٹرینوں کو چلانے کی منظوری دئیے جانے کے بعد یونیورسیٹی کی طرف سے یہ ہدایت آئی ہے۔ Full Article
urdu لاک ڈاؤن3.0: ایک نظر میں جانیں کس زون میں کیا چھوٹ ملے گی اور کیا رہے گا بند: جانیں یہاں By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 05:51 AM ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت لاک ڈاؤن کو 4 مئی سے دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ابھی بھی کچھ سرگرمیوں پر پابندی رہےگی۔ Full Article
urdu Ramadan 2020 : اگر کسی نے دو کی بجائے تراویح کی چار رکعت نماز کی نیت باندھ لی تو کیا یہ درست ہے ؟ By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 12:21 AM رمضان المبارک میں تراویح کی نماز یوں تو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے ، مگر اگر کوئی شخص چار رکعت کی نیت ایک ہی ساتھ باندھ لے تو کیا یہ درست ہے ؟ جانئے کہتے ہیں علما کرام ۔ Full Article
urdu اروند کیجریوال نےکہا- حکومت ضرورت مندوں کو پہلے سے دوگنا مفت راشن دے گی By urdu.pradesh18.com Published On :: Saturday, May 02, 2020 12:13 AM اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی میں رہنے والے ضرورت مند افراد کو اس ماہ دوگنا راشن دیا جائے گا۔ کیجریوال نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب موجودہ حالات میں زیادہ غریب متاثر ہیں۔ Full Article
urdu عرفان خان کی اہلیہ نے مداحوں کے نام لکھا جذباتی خط ، سوشل میڈیا پر سلام کررہے ہیں لوگ By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 11:50 PM سوتاپا نے اس خط میں کئی ایسی باتیں کہی ہیں ، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ کتنی مضبوط خاتون ہیں ۔ Full Article
urdu اترپردیش : کورونا اور بے روزگاری کے دوراہے پر زندگی کی جنگ ہارتے دستکار By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 11:48 PM کشمیری محلے کی ریشمہ کو تین کارخانے داروں نے جواب دے دیا ہے کہ کام نہیں ۔ نوشاد بھائی نے پچھلے بقایا میں سے سات سو ساٹھ روپے دئے تھے ، جو ختم ہوگئے ۔ اب نہ کام ہے نہ دام ۔ خدا بھلے کرے مبین بھائی کا جنہوں نے کچھ انتظام کردیا ۔ Full Article
urdu بہار : نجی اسکولوں پر نہیں چلا حکومت کا ڈنڈا ، سخت ہدایت کے بعد بھی نجی اسکول طلبہ سے لے رہے ہیں ٹرانسپورٹیشن فیس By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 11:47 PM نجی اسکولوں نے محکمہ تعلیم کی ہدایت کی پروا کئے بغیر طلبہ سے ٹرانسپورٹیشن کی فیس مانگنی شروع کردی ہے۔ جب گارجین نے ٹرانسپورٹیشن کی فیس دینے سے انکار کیا ، تو اسکولوں نے ان کو ہڑکانا شروع کردیا ۔ Full Article
urdu Ramadan 2020 : پہلے جمعہ کے موقع پر پٹنہ میں نظر آیا سناٹا ، لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ادا کی نماز By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 11:44 PM پٹنہ کے مسلم علاقوں جیسے سبزی باغ ، سلطان گنج ، عالم گنج ، لال باغ ، پٹنہ سٹی ، عظیم آباد ، پٹنہ جنکشن ، ہارون نگر، سمن پورا اور پھلواری شریف کی گلیوں میں قرآن پڑھنے کی آوازیں صاف طور سے سنائی دیتی ہیں ۔ Full Article
urdu جموں وکشمیر: پلوامہ میں 24 روز کے بعد پھرکورونا کی دستک، دو نئےمعاملے آئے سامنے By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 11:44 PM پولیس نے ضلع اونتی پورہ میں بھی وندک پورہ نامی گاوں کو ریڈ زون اور گوری پورہ علاقےکو بفر زون قرار دے دیا ہے۔ دوسری طرف قصبہ پانپورکے سونبورہ، الوچی باغ، اورکرنا بل، علاقوں کو ریڈ زون قراددیا گیا ہے۔ Full Article
urdu مدھیہ پردیش : شیوراج حکومت کا دیہی علاقوں میں لاک ڈاؤن میں کل سے راحت دینے کا فیصلہ By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 11:41 PM لاک ڈاؤن سیکنڈ یوں تو تین مئی کو ختم ہو گا ، مگر شیوراج سنگھ نے کل سے دیہی علاقوں میں بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کنٹینمنٹ علاقوں کو چھوڑ کر دیہی علاقوں میں کل سے سبھی قسم کی دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Full Article
urdu لاک ڈاون کے درمیان مودی حکومت کا بڑا اعلان، ان 5 ریاستوں کےلوگ بھی اس اسکیم کا اٹھا سکیں گےفائدہ By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 10:55 PM مرکزی حکومت (Central Government) نے ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم (One Nation One Ration Card) کے تحت جمعہ کو بڑا اعلان کیا ہے۔ Full Article
urdu کورونا وائرس لاک ڈاون : ان علاقوں میں کھل سکیں گی شراب اور پان و گٹکھا کے دکانیں ، لیکن عائد ہوں گی یہ بڑی شرطیں By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 09:59 PM وزارت داخلہ نے لاک ڈاون کی توسیعی مدت کے دوران خطرہ کی بنیاد پر اضلاع کو ریڈ ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کرکے سرگرمیوں کی اجازت دینے سے متعلق گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔ Full Article
urdu دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نےمعافی مانگی، حب الوطنی سے متعلق کہی یہ بڑی بات By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 09:53 PM دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کے خلاف مقدمات درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی ایماء پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Full Article
urdu اس اشتہار کی شوٹنگ کے درمیان انوشکا شرما کو وراٹ کوہلی سے ہوئی تھی محبت ، جانئے کیسی ہے لو اسٹوری By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 09:05 PM بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پیدائش بھلے ہی ایودھیا میں ہوئی ہو ، لیکن ان کی پرورش بنگلورو میں ہوئی اور انہوں نے اپنا فلمی کیریئر ممبئی میں بنایا ۔ Full Article
urdu لاک ڈاون پارٹ تھری : ریڈ ، گرین ، اورینج زون میں کیا کھلا رہے گا کیا بند ، جانئے پوری تفصیل By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 08:13 PM وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون میں کئی طرح کی پابندیاں ہوں گی ۔ یہاں سائیکل ریکشا ، آٹو ریکشا ، ٹیکسی اور کیب سروسیز دستیاب نہیں ہوں گی ۔ Full Article
urdu عرفان خان کی بیوی نے جاری کیا بیان- ان سے ایک ہی ناراضگی ہے، انہوں نے بگاڑ دیا By urdu.pradesh18.com Published On :: Friday, May 01, 2020 08:23 PM اداکار عرفان خان (Irrfan Khan Family Statement) کی اہلیہ ستاپا سکدر (Wife Sutapa Sikdar) اور ان کے دونوں بیٹے بابل اور آیان (Son Babil Ayan) نے مداحوں کے لئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ Full Article